پاکستان امریکا امن، اعتماد اور مشترکہ ترقی کے سفر میں ساتھ ہیں: مریم اورنگزیب
Web Desk
4 July 2026
سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا امن، باہمی اعتماد اور مشترکہ ترقی کے سفر میں ایک ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید گہرے ہو رہے ہیں۔
امریکا کے 250ویں یومِ آزادی کے تاریخی موقع پر حضوری باغ لاہور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے امریکی حکومت اور وہاں کے عوام کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات باہمی اعتماد، امن اور مشترکہ مفادات پر استوار ہیں، اور دونوں ممالک ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی (کلائمیٹ چینج) اور سیاحت سمیت مختلف اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو تیزی سے فروغ دے رہے ہیں۔
سنیئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حالیہ عرصے میں دونوں ممالک کے سفارتی و اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں اور ان میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے کچھ عرصہ قبل سفارتکاری کی طاقت کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا ہے جس سے خطے کے سیاسی منظر نامے پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی امن کے قیام اور خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے انتہائی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح امن، ترقی اور باہمی تعاون کی تعمیری پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
22 August 2026
پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر
22 August 2026