LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

مردان میں 12 اکتوبر کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

Web Desk

12 October 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں سیکیورٹی اور انتظامی تدابیر کے پیشِ نظر 12 اکتوبر 2026ء کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مردان کی جانب سے جاری کردہ الرٹ اور مراسلے کے مطابق ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولز، کالجز اور جامعات بند رہیں گی۔

حکام کے مطابق 12 اکتوبر کو منعقد ہونے والے تمام تر سالانہ و ششماہی امتحانات اور پرچوں کو بھی عارضی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے متعلقہ انتظامی محکموں اور تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے طلبہ اور والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کی بندش اور امتحانات کی نئی تاریخوں سے متعلق آگاہی کے لیے اپنے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ رکھیں، تاہم امتحانات کے نئے شیڈول کے حوالے سے فی الحال کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔