ایران امریکی جہازوں کو نشانہ بنائے گا تو اپنے ٹینکرز سے ہاتھ دھونا پڑے گا، روبیو
Web Desk
9 September 2026
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایران کو سخت ترین نتائج کی خبردار کرتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر تہران نے امریکی بحری جہازوں یا تجارتی نقل و حرکت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اسے اپنے تجارتی اور خام تیل بردار ٹینکرز سے مکمل طور پر ہاتھ دھونا پڑے گا۔ جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مارکو روبیو نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی جانب سے 5 ایرانی آئل ٹینکرز کی تباہی کے اقدام کا دفاع کیا اور واشنگٹن کی سیکیورٹی پالیسی کو دوٹوک انداز میں پیش کیا۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے زور دے کر کہا کہ امریکی جنگی جہازوں اور خطے میں بین الاقوامی سمندری گزرگاہوں پر ایرانی بیلسٹک میزائل یا ڈرون حملوں کی کوششوں کے ردِعمل میں امریکہ ایرانی تیل بردار جہازوں اور ان کے معاشی اثاثوں کو مسلسل نشانہ بناتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے دفاعی حقوق، تجارتی آزادی اور سیکیورٹی فورسز کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے اور پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیزی یا جارحیت کا جواب دینے سے بالکل نہیں ہچکچائے گا۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026