LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں میں واضح ایرانی ہاتھ نظر آتا ہے: امریکی وزیر خارجہ

Web Desk

9 September 2026

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے یمن کے حوثی باغیوں کو صریحاً ایران کا ایجنٹ اور پراکسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں حوثیوں کی سیکیورٹی مخالف سرگرمیوں اور بالخصوص سعودی عرب پر ہونے والے حالیہ حملوں میں واضح طور پر ایرانی ہاتھ نظر آتا ہے۔ واشنگٹن میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ نے زور دیا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور انتہائی مضبوط دفاعی و سیکیورٹی تعلقات قائم ہیں، اور واشنگٹن اپنے اہم علاقائی اتحادی کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ اور پینٹاگون خطے میں پیش آنے والے تمام تر عسکری واقعات اور زمینی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کی قانونی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومتی فورسز خطے میں حوثیوں کی عسکری پیش قدمی اور اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں اور امریکہ ان کی سیکیورٹی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔