LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا 11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی

کراچی میں دھند سے حد نگاہ متاثر، کئی بین الاقوامی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

Web Desk

21 December 2025

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں متعدد بین الاقوامی پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس منتقل کر دیا گیا۔ سرجانی ٹاؤن، سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ، گلستانِ جوہر، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، ڈیفنس اور ایم نائن موٹروے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں دھند چھائی رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم زیادہ تر ابرآلود اور رات میں خنکی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ترجمان پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دھند کے باعث 6 بین الاقوامی پروازیں مسقط جبکہ جدہ سے آنے والی ایک نجی ایئر لائن کی پرواز اسلام آباد منتقل کی گئی، محدود حدِ نگاہ میں پروازوں کی منتقلی حفاظتی اقدام ہے۔