LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

دھرنوں، احتجاج سے کاروبار، تعلیمی سرگرمیاں اور معیشت متاثر ہوتی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

Web Desk

9 October 2026

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے لاہور ایکسپو سینٹر میں پولٹری انڈسٹری کی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھرنوں اور سیاسی احتجاج کی وجہ سے ملکی معیشت، کاروبار اور تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہوتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، اور تمام سیاسی مسائل کا حل طاقت کے استعمال کے بجائے صرف اور صرف بات چیت اور مذاکرات میں پوشیدہ ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے ماضی کے احتجاجی دھرنوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاہراہیں بند ہونے اور کاروباری حلقوں میں خوف و ہراس پھیلنے سے ملک کی ترقیاتی رفتار سست پڑ جاتی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوامی فلاحی اقدامات بالخصوص “اپنی چھت اپنا گھر” اسکیم کی تعریف کی اور کہا کہ سیاسی محاذ آرائی ختم کر کے تمام سیاسی قوتوں کو قومی معیشت کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔