LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ دوران پرواز کپتان پر حملہ کرنے والا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، 2 پاؤنڈ فی لٹر تک پہنچ گئی

جعلی دستاویزات پر مالدووا سے ڈیپورٹ ہونے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار

Web Desk

17 December 2025

ایف آئی اے امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر مالدووا سے ڈیپورٹ ہونے والے مسافر محمد احمد کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کی تھی اور ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ وہ عدنان شریف نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا، جس نے 30 لاکھ روپے کے عوض غیر قانونی طریقے سے یورپ بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔

گرفتار ملزم نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے وزٹ ویزے پر بحرین کا سفر کیا، جس کے بعد ایجنٹ نے اسے بحرین سے آذربائیجان اور پھر مالدووا بھیجا، جہاں اسے جعلی سفری دستاویزات کی بنیاد پر امیگریشن اتھارٹی نے ڈیپورٹ کر دیا۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ ایجنٹ اسے مالدووا سے غیر قانونی سرحدی راستوں کے ذریعے دیگر یورپی ممالک منتقل کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔

ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا ہے، جبکہ عوام سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی ایجنٹس سے بچیں اور ایسے کسی بھی معاملے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔