ملاکنڈ ڈویژن میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ
Web Desk
10 February 2026
پشاور: پشاور کور ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اہم اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
معاونِ خصوصی اطلاعات شفیع جان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اجلاس میں معیشت اور امن و امان سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ متاثرہ علاقوں میں امن و امان بہتر ہوتے ہی سروسز سول انتظامیہ کے حوالے کی جائیں گی۔
رکن خیبر پختونخوا اسمبلی آفتاب عالم نے کہا کہ اجلاس میں امن و امان سے متعلق تاریخی فیصلے کیے گئے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی موجودگی میں اس پر اتفاق ہوا۔ ملاکنڈ ڈویژن میں پاک فوج کی ذمہ داریاں سول انتظامیہ کے سپرد کی جائیں گی، جس سے صوبائی پولیس پر اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے مشیر مزمل اسلم نے اجلاس میں صوبے کے مالی مسائل بھی وزیراعظم کے سامنے تفصیل سے رکھے اور کہا کہ خیبرپختونخوا کو این ایف سی کا حصہ ملنے سے مالی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026