دنیا پور: تیز رفتار کار خوفناک حادثے کا شکار، ایک نوجوان جاں بحق، 4 شدید زخمی
Web Desk
4 July 2026
قومی شاہراہ پر مخدوم عالی کے قریب ایک تیز رفتار کار خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثے میں جاں بحق ہونے والے بدقسمت نوجوان کی شناخت 22 سالہ حارث مڑل کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو مخدوم عالی ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک نوجوان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی، جس کے باعث اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے تمام نوجوان پنیاں بنگلا کے رہائشی تھے جو کار میں سوار ہو کر جا رہے تھے۔ دوسری جانب، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کار حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت
23 August 2026
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
23 August 2026
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
23 August 2026
جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان
23 August 2026
مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
23 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
22 August 2026
پیپلز پارٹی کو انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی گئی: وزیراعظم آزاد کشمیر
22 August 2026