سندھ پولیس افسران کی سینیارٹی کیس میں سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
Web Desk
16 December 2025
عدالت عظمیٰ نے سندھ پولیس افسران کی سینیارٹی سے متعلق دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سندھ سروس ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا اور قرار دیا کہ سینیارٹی کی بحالی متاثرہ افسران کا آئینی حق ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ 2019 سے قبل والی سینیارٹی کو بحال رکھنے کا حکم درست ہے اور حکومت سندھ کی جانب سے دائر تمام اپیلیں خارج کی جاتی ہیں۔
عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ سینیارٹی کی بحالی کے نتیجے میں متاثرہ افسران بروقت ترقی کے لیے اہل ہوں گے، کیونکہ سروس اسٹرکچر میں سینیارٹی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق کیس کا تعلق 1990 میں بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی سینیارٹی سے تھا، جنہیں 1991 میں سیاسی بنیادوں پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 1994 میں اس وقت کے آئی جی سندھ نے افسران کو ان کی ابتدائی تقرری کی تاریخ سے بحال کیا تھا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ بحالی کے وقت افسران کو مالی فوائد نہیں دیے گئے تھے، تاہم ان کی اصل سینیارٹی برقرار رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔ بعد ازاں 2019 کی سینیارٹی لسٹ میں افسران کی تقرری کی تاریخ تبدیل کر دی گئی جب کہ سینیارٹی تبدیل کرنے سے قبل متاثرہ افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا تھا، جو قانون کے منافی تھا۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026