سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ: گندم کی اجرا قیمت میں نمایاں کمی
Web Desk
16 December 2025
سندھ کابینہ نے سال 2025–26 کے لیے گندم ریلیز پالیسی میں نظرِ ثانی کی منظوری دیتے ہوئے گندم کی اجرا قیمت کم کر دی ہے۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری گندم فوری طور پر آٹا ملوں، چکیوں اور تاجروں کو فراہم کی جائے گی تاکہ مارکیٹ میں استحکام پیدا کیا جا سکے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 100 کلوگرام فی بوری گندم کی اجرا قیمت 8,000 روپے مقرر کی گئی ہے، جو اس سے قبل 9,500 روپے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم کی بروقت ریلیز سے نہ صرف اس کے معیار کو برقرار رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ سرکاری گوداموں میں ذخیرہ کرنے کی جگہ بھی خالی ہو سکے گی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کابینہ کا یہ فیصلہ مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ عوام کے لیے آٹے کی مناسب اور قابلِ برداشت قیمتیں یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کے لیے سندھ کابینہ نے ایک ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ ذیلی کمیٹی مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لے گی اور ضرورت پڑنے پر گندم کی اجرا قیمت میں رد و بدل سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔
سندھ کابینہ کے مطابق حکومت عوامی مفاد کے تحفظ اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026
دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش
8 November 2026
جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول
8 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کے اخراجات کی تفصیل دی جائے، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع
7 November 2026
سندھ میں تعلیم کا بجٹ 601 ارب روپے، صورتحال تسلی بخش نہیں: حافظ نعیم الرحمان
7 November 2026
ایس ایم ای برآمد کنندگان کے لیے 300 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ
7 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول کا دسواں روز بھی رنگارنگ سرگرمیوں اور ثقافتی پرفارمنس سے بھرپور
7 November 2026