محمودخان اچکزئی کی وزیراعظم کو8فروری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت
Web Desk
7 February 2026
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو 8 فروری کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دے دی۔
محمود اچکزئی نے ایک بیان میں کہاکہ پورے ملک میں عوام اپنا مینڈیٹ چرانے پر احتجاج کریں گے تاہم عوام سے اپیل ہے کہ وہ جذباتی نہ ہوں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملکی حالات ایسے نہیں کہ عوام کو جذباتی کیا جائے۔ آج ہم اپنی بوئی ہوئی فصل کاٹ رہے ہیں اورپاکستان کو دوسروں کی جنگ میں جھونک چکے ہیں۔دین میں جبر کرنے سے منع کیا گیا ہے، ہمارے اپنے اعمال کی وجہ سے پاکستان مشکل میں ہے، ہم نے جو کچھ کیا اس میں اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی بھی شامل ہے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کو بندوق کی نوک پر ہراساں کیا گیا، ہم کسی ایجنسی یا ادارے کے خلاف نہیں بلکہ آئین کی بالادستی چاہتے ہیں کیونکہ دستور نے ہمیں اکھٹا کر کے رکھا ہے مگر اس کو پھاڑا جارہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026