لکی مروت میں دھماکا، ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید
Web Desk
13 March 2026
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردی کے ایک افسوسناک واقعے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب معمول کی پیٹرولنگ کے دوران پولیس کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او صدر اعظم، کانسٹیبل شاہ بہرام، شاہ خالد، حاجی محمد، گل زادہ اور سخی زادہ نے جامِ شہادت نوش کیا، جبکہ کانسٹیبل انصاف الدین زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب، لکی مروت ہی کے علاقے تختی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک کامیاب مشترکہ آپریشن کیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور مقامی امن کمیٹی کی اس کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
مشترکہ مفادات کونسل کے53ویں اجلاس کی تیاریوں کاتفصیلی جائزہ
18 July 2026
نورین نیازی کا فوج کے خلاف متنازعہ بیان، سیاسی حلقوں کا شدید ردِعمل
18 July 2026
مری میں حکمران جماعت کی اہم بیٹھک، سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت
18 July 2026
نارووال کو علم کی بستی میں تبدیل کر دیا ہے:احسن اقبال
18 July 2026
مولانا کا بیان سمجھ سے بالاتر،فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: ملک احمد خان
18 July 2026
پاکستان کا بڑا اقدام؛ بھارتی رجسٹرڈ اور فوجی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 اگست 2026 تک توسیع
18 July 2026
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ؛ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کا کیس سماعت کے لیے مقرر
18 July 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ؛ ہوائی سفر مزید مہنگا ہونے کا امکان،
18 July 2026