LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا نظام ابھر رہا ہے، محسن رضائی پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی امریکا کی عالمی فوجداری عدالت کی صدر اور سینئر پراسیکیوٹر پر پابندیاں عائد گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ اسرائیلی جنگی طیاروں کا شام کے فضائی اڈے پر حملہ سعودی اور عراقی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال، تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال سعودی کابینہ کا کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے انسٹی ٹیوشنل، آپریشنل ہونے کا خیر مقدم ایران نے میزائل داغے جانے سے متعلق یو اے ای کا بیان مسترد کر دیا خطے میں کشیدگی: متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی، مالی معاملات معطل کر دیئے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، 6 فلسطینی شہید، 14 زخمی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی ہمدردی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، طبی سہولیات ملنا سب کا حق ہے: شرجیل میمن وزیر داخلہ کی شہید میجر احسان کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ سے اظہار تعزیت

لوئر دیر میں مقابلہ، 3 اہلکار شہید 15 زخمی، بنوں میں دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے سے ٹکرادی

Web Desk

16 July 2026

خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے دو الگ الگ واقعات میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ لوئر دیر کے علاقے حیدرے کنڈو ٹاپ میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں سے شدید جھڑپ ہوئی، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 15 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس کی 3 گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (DHQ) اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ لوئر دیر کے تمام اسپتالوں میں ہنگامی حالت (ایمرجنسی) نافذ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب، بنوں کے تھانہ میریان پر بھی دہشت گردوں نے بزدلانہ حملہ کیا، جہاں بارود سے بھری ایک گاڑی تھانے کی عمارت سے ٹکرا دی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ خودکش حملے کے فوراً بعد پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ شروع ہو گیا جو تاحال جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں پولیس کی مزید بھاری نفری روانہ کر دی گئی ہے۔