LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

شراب واسلحہ برآمد گی کیس:علی امین گنڈا پور اشتہاری قرار

Web Desk

7 January 2026

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو شراب و اسلحہ برآمدگی کے مقدمے میں اشتہاری قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ مسلسل عدم پیشی کے باعث سنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف درج مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔ عدالت نے ملزم کی بار بار غیر حاضری کو سنجیدہ لیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے اور انہیں اشتہاری قرار دینے کا زبانی فیصلہ سنایا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کو متعدد مواقع فراہم کیے گئے، تاہم وہ پیش نہ ہوئے جس کے باعث قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔

عدالت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد قانونی تقاضوں کے تحت گرفتاری کی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ مزید سماعت آئندہ تاریخ پر ہوگی۔