LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں کرسمس کی تقریبات،گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام

Web Desk

25 December 2025

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں گرجا گھروں کو سجا دیا گیا جہاں بڑی تعداد میں مسیحی برادری نے شرکت کی۔ کرسمس شاپنگ اور عبادات کا سلسلہ جاری رہا جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ کرسمس امید، امن اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے۔ وزیراعظم نے مسیحی برادری کے قومی ترقی اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں کردار کو سراہا۔

افواجِ پاکستان نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔