صدر اور فیلڈ مارشل کے تاحیات استثنیٰ کی دنیا کے کسی دستور میں مثال نہیں ملتی، مفتی تقی عثمانی
Web Desk
22 December 2025
یہ بات انہوں ںے مجلس اتحاد امت پاکستان کے تحت مشاورتی علمی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں مفتی منیب الرحمان، مولانا فضل الرحمان سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی۔
مشاورتی اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، قاری حنیف جالندھری نے نظامت کی اور کہا کہ مجلس اتحاد امت کا مقصد معاشرتی اور سماجی مسائل پر یکساں مؤقف اختیار کرنا ہے، امت کی رہنمائی کیلئے ایک فورم کی ضرورت تھی، جو قومی اور ملی مسائل پر قرآن و سنت کی روشنی میں قوم اور حکومت کی رہنمائی کر سکے، مجلسِ اتحاد امت پاکستان کا قیام ان ہی مقاصد کے تحت وجود میں آیا، مجلس اتحاد امت کا مقصد امت کا اتحاد اور ملی و قومی مسائل پر یکساں مؤقف اختیار کرنا ہے
ان کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم میں صدر اور فوج کے اعزازی عہدے پر فائز فیلڈ مارشل کو تاحیات استثنیٰ دیا گیا ہے جس کی کوئی نظیر دنیا کے کسی دستور میں نہیں ہے، ہمیں 27 ویں ترمیم کے اس نکتے پر شدید اعتراض ہے کیوں کہ تاحیات استثنیٰ دینا اسلام اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ 18 سال سے کم عمر کی شادی کو خلاف قانون قرار دینا اور اس پر سزا دینا خلاف اسلام ہے، اس پر علماء رائے دیں۔
غزہ کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں حماس کو غیر مسلح کرنے کی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا، حماس کو غیر مسلح کرنے کی امریکی کوشش میں پاکستان کو شامل کرنے کی مخالفت کی جائے گی۔
معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ملک کو بےشمارمسائل کا سامنا ہے، نفاذ شریعت کےلیےآئینی جدوجہد ہی ایک واحد طریقہ ہے۔
شہرِقائد میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ وفاقی شرعی عدالت میں آئین کےتقاضوں کے مطابق علما مقرر کیے جائیں،26 ویں ترمیم میں سود سےمتعلق ترمیم خوش آئند ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سود کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، سود کوختم کرنے کے دستوری تقاضے کو پامال کیا جارہا ہے، باوثوق ذرائع کے مطابق سارے بینکوں کو ترمیم سے مستثنیٰ قرار دیا جارہا ہے۔
معروف عالمِ دین کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈرایکٹ کو ہمارے اوپرمسلط کرنے کا مطلب ہم جنسی پرستی کا دروازہ کھولنا ہے، اس حوالے سے بھی علما کرام نے اپنا موقف دینا ہے، ہمارے ملک کو بےشمار مسائل کا سامنا ہے، نفاذ شریعیت کے لیے آئینی جدوجہد ہی ایک واحد طریقہ ہے۔
مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ مسلح جدوجہد شریعت کے بالکل خلاف اور بغاوت ہے، دہشت گردی کا طوفان ملک پر مسلط ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے، دینی مدارس کا معاملہ بھی کئی سالوں سے لٹکا ہوا ہے
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026