موٹروے اجتماعی زیادتی کیس: سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے مجرمان کی اپیلیں مسترد
Web Desk
22 July 2026
لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ موٹروے کے مرکزی مجرمان عابد علی اور شفقت عرف بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (ATC) کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت اور عمر قید کی سزاؤں کو برقرار رکھا ہے۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تفصیلی تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ متاثرہ خاتون کا بیان قابلِ اعتماد ہے جس کی تائید میڈیکل، ڈی این اے (DNA)، گاڑی کے خون کے نمونوں اور دیگر فرانزک شواہد سے مکمل طور پر ہوتی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ مجرمان کا خاتون اور بچوں کی موجودگی میں یہ سنگین جرم نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پورے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کا باعث بنا، لہٰذا جرم کی سنگینی کو مدِنظر رکھتے ہوئے مجرمان کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا سکتی۔
متعلقہ عنوانات
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی
17 August 2026
چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
17 August 2026
کسی کو سندھ سے مخالفت نہیں، کارکردگی پر بات ہوگی: عظمیٰ بخاری
17 August 2026
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ
17 August 2026
وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ
17 August 2026
بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا
17 August 2026
قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کے تعین کا معاملہ، سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
17 August 2026
عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
17 August 2026