LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ

سرگودھا دربار قتلِ عام کیس: چار مجرموں کی 20،20 بار سزائے موت برقرار

Web Desk

22 July 2026

لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا کے دربار پر گدی نشینی کے تنازع پر 20 افراد کو بے دردی سے قتل کرنے کے کیس میں 4 مجرمان کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ان کی 20 بار سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 25 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں قرار دیا کہ مجرمان نے مقتولین کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کیا اور برہنہ کر کے انتہائی سفاکی و تشدد سے قتل کیا۔ عدالت عالیہ نے وضاحت کی کہ ڈی این اے، طبی، فرانزک شواہد اور زخمی عینی شاہدین کے بیانات سے جرم بلا شبہ ثابت ہوا ہے۔ واضح رہے کہ تھانہ صدر سرگودھا میں 2 اپریل 2017 کو درج مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 3 دسمبر 2019 کو مجرمان کو سزائے موت سنائی تھی۔