طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ واپس لینے کا محکمہ جنگلات کا حکم کالعدم، ملازم کا حق بحال
Web Desk
1 September 2026
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ جنگلات کی جانب سے ملازم کی طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ کا آرڈر واپس لینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے شہری کا قانونی حق بحال کر دیا ہے۔ ہائیکورٹ کی فاضل جج جسٹس شیریں عمران نے درخواست گزار محمد اکرم کی عرضداشت پر 8 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق، درخواست گزار کو 30 جون 2021 کو طبی بنیادوں پر کیٹیگری ’بی‘ کے تحت نااہل قرار دیتے ہوئے ریٹائر کیا گیا تھا اور 365 دن کی ایل پی آر (LPR) کے عوض نقد رقم کا حقدار ٹھہرایا گیا تھا۔ تاہم، محکمہ جنگلات نے محکمہ خزانہ کی بعد میں جاری ہونے والی ایک وضاحت کی بنیاد پر 24 جون 2022 کو سابقہ ریٹائرمنٹ آرڈر منسوخ کر دیا تھا، جسے ملازم نے عدالت عالیہ میں چیلنج کیا۔
جسٹس شیریں عمران نے فیصلے میں طے شدہ قانون کا حوالہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ اگر کسی سرکاری حکم پر عمل درآمد کے بعد حقوق پیدا ہو چکے ہوں (جیسا کہ ملازم کے بیٹے کی رول 17-A کے تحت تقرری)، تو اسے بعد میں واپس نہیں لیا جا سکتا۔ عدالت نے واضح کیا کہ کسی نئی پالیسی یا وضاحت کا اطلاق ماضی سے (Retrospectively) نہیں ہو سکتا جب تک اس میں واضح ذکر نہ ہو۔ مزید برآں، ملازم کو شوکاز نوٹس دیے بغیر اور سماعت کا موقع فراہم کیے بغیر منفی فیصلہ سنانا قدرتی انصاف (Natural Justice) کے اصولوں کے خلاف ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 30 جون 2021 کا اصلی ریٹائرمنٹ حکم بحال کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی
7 October 2026
مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی
7 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
7 October 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
7 October 2026
اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف
7 October 2026
7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان
7 October 2026
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
7 October 2026
محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات
7 October 2026