LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی سعودی عرب میں بدھ تک شدید گرمی، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی عراق میں بس اور ٹرک میں تصادم، 7 سیاح جاں بحق، 23 زخمی آبنائے ہرمز میں تیل کے اخراج سے ماحولیاتی نقصان کھربوں ڈالر ہو سکتا ہے: ایران

لاہور ہائیکورٹ: پارکنسن کے مریض ڈاکٹر ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور

Web Desk

25 July 2026

لاہور ہائیکورٹ نے پارکنسن کے مرض میں مبتلا ملزم ڈاکٹر افتخار احمد کی بعد از گرفتاری ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے۔ جسٹس محمد امجد رفیق نے 11 صفحات پر مشتمل اہم فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کے تحت جسمانی کمزوری ضمانت کی ایک مستقل اور خودمختار قانونی بنیاد ہے، جو صرف بیماری تک محدود نہیں ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر جیل رپورٹ میں کسی قیدی کی کمزوری یا معذوری ثابت ہو جائے تو عدالت بیماری کی شدت جانچے بغیر بھی انسانی وقار اور بنیادی حقوق کے تحت ضمانت دے سکتی ہے۔ فیصلے میں ملزم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ جمع کروائے اور عدالت کی اجازت کے بغیر دائرہ اختیار سے باہر نہ جائے۔