LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

جبر کے تحت قانون سازی اور ایسی جمہوریت قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان

Web Desk

27 December 2025

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹیرینز کے ہاتھ مروڑ کر قانون سازی کروائی گئی اور اس طرح کی جمہوریت کو ہم نہیں مانتے۔ ایک سال پہلے تک دو تہائی اکثریت موجود نہیں تھی، پھر اچانک یہ اکثریت کیسے حاصل کی گئی، یہ سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ باطل اور جابر کے خلاف بولنا ہی حق ہے۔

جامعہ قاسم العلوم ملتان میں فضلاء و علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی مدارس کے خلاف سوچ میں تسلسل موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں قانون سازی ہوئی، ایک ماہ مذاکرات ہوئے اور دسمبر 2027 تک سودی نظام کے خاتمے کا قانون بنایا گیا، ساتھ ہی شرعی عدالت کو مضبوط کیا گیا اور اپیل پر ایک سال میں فیصلہ لازم قرار دیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو بحث کے لیے نہیں لایا جا رہا، جبکہ ایک سال سے کوئی سفارش پیش نہیں کی گئی۔ مدارس کو بغیر رجسٹریشن چلنے کا الزام لگایا جاتا ہے، حالانکہ اس میں رکاوٹیں بھی خود پیدا کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور مغربی دنیا مدارس کے خلاف ہیں اور انہیں شدت پسندی سے جوڑا جاتا ہے، حالانکہ مدارس میں انتہا پسندی نہیں پڑھائی جاتی۔

انہوں نے 27ویں آئینی ترمیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون سازی بغیر مشاورت کے کی گئی اور جبر کی بنیاد پر بنائے گئے قوانین اور جمہوریت کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نئی قانون سازی کے ذریعے زنا کے راستے کھولے گئے اور نکاح کو مشکل بنایا گیا، 18 سال سے کم عمر نکاح کو زنا قرار دینا اسلامی ریاست میں کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا گیا کہ یہ قانون شریعت کے خلاف ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ختمِ نبوت کا مسئلہ سیاست سے بالاتر ہے اور اب جمعیت علمائے اسلام کو مزید مضبوط کرنے کا وقت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تعلیم، تربیت اور مدارس کی ضرورت ہے تاکہ دین اور معاشرے کے ہر پہلو کی درست سمجھ بوجھ پیدا ہو س