امریکی صدر کا لبنانی ہم منصب سے رابطہ، معاہدہ اہم پیش رفت قرار دیدیا
Web Desk
28 June 2026
لبنانی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور انہیں اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے حالیہ فریم ورک معاہدے پر مبارکباد دی ہے۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فریم ورک معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ معاہدہ خطے کے امن اور علاقائی استحکام کے لیے ایک انتہائی اہم پیش رفت ہے۔ گفتگو کے دوران لبنانی صدر نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے دباؤ ڈالیں، اور امریکہ سے اپیل کی کہ وہ اس معاہدے کی ممکنہ خلاف ورزیاں رکوانے میں اپنا سفارتی کردار ادا کرے۔ انہوں نے خاص طور پر جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کے جلد اور مکمل انخلا کی ضرورت پر زور دیا۔ لبنانی صدر نے ملکی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنان اس فریم ورک معاہدے کے تحت عائد ہونے والی اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کرے گا اور اسرائیل کے ساتھ اس معاہدے پر عمل درآمد کی ذمہ داریاں خود سنبھالے گا۔ اس رابطے کو خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور نئی سفارتی صف بندی کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی
6 July 2026
پری کوارٹر فائنل میں شکست ، برازیل فیفا ورلڈ کپ سے باہر ، اسٹار کھلاڑی نیمار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
6 July 2026
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
5 July 2026
یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں
5 July 2026
اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
5 July 2026
مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف
5 July 2026
نیویارک میں چھوٹا مسافر طیارہ دریا میں گر کر تباہ، معجزاتی طور پر تمام افراد بحفاظت ریسکیو، ویڈیو سامنے آگئی
5 July 2026
سمندر کے بیچ کھڑی کشتی میں اچانک خوفناک آتشزدگی
5 July 2026