لیہ میں مبینہ مضرِ صحت چاول کھانے سے بچوں اور خواتین سمیت 19 افراد کی حالت غیر
Web Desk
12 October 2026
پنجاب کے ضلع لیہ میں خوراک کے زہریلے ہونے کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر مضرِ صحت اور زہریلے چاول کھانے سے خواتین اور معصوم بچوں سمیت 19 افراد کی حالت اچانک غیر ہو گئی۔ تمام متاثرہ افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔
مقامی ذرائع اور ریسکیو حکام کے مطابق علاقہ مکینوں کی جانب سے فوری اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ افراد کو فوری طور پر کوٹ سلطان اسپتال منتقل کیا، جہاں ایمرجنسی وارڈ میں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ متاثرہ خاندان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمسایوں کی طرف سے بھیجے گئے چاول کھانے کے فوراً بعد ان کی طبیعت بگڑنا شروع ہو گئی۔ اس ناخوشگوار واقعے کے بعد پورے علاقے میں شدید تشویش اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم چاولوں کے مضرِ صحت ہونے اور طبعیت خراب ہونے کی اصل وجوہات طبی اور لیبارٹری رپورٹس کی تکمیل کے بعد ہی سامنے آسکیں گی۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026