LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام کو ارسال سوات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی میرپورخاص ڈویژن کے تین اضلاع میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا یانڈیکس ڈیٹا سینٹرز پر غیر معمولی ڈرون حملے، روس نے حفاظتی اقدامات پر غور شروع کردیا پاکستان اور قطر ثالثی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی مریم نواز نے سوشل سکیورٹی موبائل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا روس سے تیل کی رسد بڑھنے کی توقعات کے باعث عالمی منڈی میں قیمتیں کم امریکا نے ایران کی کچھ شرائط مان لی ہیں: محسن رضائی کا دعویٰ اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی

اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیراعظم

Web Desk

25 December 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج میں مسیحی افسران اور جوانوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، اور اقلیتوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کسی اقلیتی شہری سے زیادتی کی صورت میں قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔

وزیراعظم ہاؤس میں کرسمس کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت مریم سلام اللہ علیہا کی تعلیمات آج بھی انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں نے قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک تعلیم، طب، دفاع اور دیگر شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام مساوات، عدل اور انصاف کا درس دیتا ہے اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات انسانیت کے ساتھ محبت اور بردباری کا پیغام دیتی ہیں۔ انہوں نے وطن پر جان نچھاور کرنے والے مسیحی شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہید ہارون ولیم کی قربانی کو سراہا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے اور مسجد، مندر، گرجا گھر اور گوردوارے سب کے لیے محفوظ ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اقلیتوں کی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا۔ تقریب میں وفاقی وزراء، اراکینِ پارلیمنٹ اور غیر ملکی سفارتکاروں نے بھی شرکت کی۔