ماضی سے سبق نہ سیکھنے والی قومیں مٹ جاتی ہیں، ملک صرف اشرافیہ کا بن کر رہ گیا،سردار لطیف کھوسہ
Web Desk
10 July 2026
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ اور معروف سیاسی تجزیہ کار زبیر عمر نے ملک کی موجودہ سیاسی و اقتصادی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سردار لطیف کھوسہ نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ جو قومیں ماضی سے سبق نہیں سیکھتیں وہ مٹ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یحییٰ خان نے بنگالیوں کو کیڑے مکوڑے کہا تھا اور آج بلوچوں کو دہشت گرد کہا جا رہا ہے، حالانکہ بلوچ ایک انتہائی غیرت مند قوم ہے جس کی خواتین اگر میدان میں دوپٹہ پھینک دیں تو جنگیں رک جاتی تھیں۔ انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو مختلف مقدمات میں 250 سال، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کو 50 سال اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز کو سزائیں سنا کر نااہل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب زبیر عمر نے ملک کے حالات کو بدترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں مہنگائی میں ہولناک اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سوا چار سال کا طویل عرصہ ملنے کے باوجود کوئی ترقی نہیں ہوئی، پاکستان کے افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہیں جبکہ امریکہ اور بھارت کے مراسم مضبوط ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے آج بھارت اور ویتنام ہم سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ یہ ملک اب صرف اشرافیہ کے لیے رہ گیا ہے اور عام یا کم پڑھا لکھا آدمی بے یار و مددگار ہے۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026