LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

طالبہ لائبہ خود کشی کیس میں اہم پیش رفت، ایف آئی اے میں مقدمہ درج

Web Desk

10 October 2026

وفاقی دارالحکومت میں طالبہ لائبہ اعجاز کے مبینہ خودکشی واقعے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے ویزا اور اسالرشپ فراڈ میں ملوث 2 نامزد ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد نعمان اور اس کی ساتھی فاطمہ سرور نے متاثرہ طالبہ کو امریکہ کا ویزا اور اسکالرشپ دلوانے کا جھانسہ دے کر 93 لاکھ روپے کی خطیر رقم ہتھیا لی۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے متاثرہ خاندان کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے جعلی اسکالرشپ لیٹرز، یونیورسٹی ایڈمیشن آفرفارم اور فیسوں کی جعلی رسیدیں تیار کر کے پیش کیں۔ رقم میں سے 29 لاکھ روپے لائبہ اعجاز کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے منتقل کیے گئے جبکہ بقایا رقم نقد وصول کی گئی۔ ایف آئی اے ایف آئی آر کے متن میں تحریر ہے کہ اس بدترین مالیاتی دھوکہ دہی اور مسلسل ذہنی اذیت و صدمے کے باعث طالبہ لائبہ اعجاز انتقال کر گئیں۔ ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 419، 420، 109 اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔