لاہور میں خامنہ ای کے جاں بحق ہونے پر مظاہرہ، پریس کلب اور امریکن قونصلیٹ کے باہر سیکیورٹی سخت
Web Desk
1 March 2026
ایران پر حملے اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جاں بحق ہونے کے بعد لاہور میں سینکڑوں افراد احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین کی بڑی تعداد لاہور پریس کلب اور امریکن قونصلیٹ کے باہر جمع ہوئی۔
احتجاج میں خواتین، مرد، بچے اور بزرگ شریک تھے جبکہ مظاہرین نے ہاتھوں میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور حملوں کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے امریکن قونصلیٹ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
احتجاج کے دوران لاہور پریس کلب کے باہر آیت اللہ علی خامنہ ای کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ امریکن قونصلیٹ کے باہر نماز ظہرین ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026