لاہور: پی کے ایل آئی میں روبوٹک ٹیکنالوجی سے لبلبے کے کینسر کا کامیاب آپریشن
Web Desk
15 February 2026
لاہور میں قائم پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) میں روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے لبلبے کے کینسر کی کامیاب سرجری کرلی گئی، جسے ملک میں جدید طبی سہولیات کی جانب اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
ادارے کے ڈین ڈاکٹر فیصل سعود ڈار نے بتایا کہ پی کے ایل آئی میں 500 سے زائد روبوٹک سرجریز مکمل کی جاچکی ہیں۔ ان کے مطابق روبوٹ کی مدد سے بڑے اور پیچیدہ آپریشن کم تکلیف دہ طریقے سے چھوٹے چیروں کے ذریعے انجام دیے جا رہے ہیں، جس سے مریض جلد صحت یاب ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جگر کے کینسر کی پیچیدہ سرجری بھی اسی جدید طریقہ کار سے کی گئی ہے، جس کے نتائج حوصلہ افزا رہے۔
ڈاکٹر فیصل سعود ڈار کا کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی جدید اعضا کی پیوندکاری اور کینسر سرجری کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق لبلبے اور جگر کے کینسر کا بروقت اور مؤثر علاج مریض کی زندگی بچانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
نئے انتظامی یونٹس بننے سے کوئی قتل و غارت نہیں ہوگی، مصطفیٰ کمال
19 September 2026
پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
19 September 2026
سول سروس میں اصلاحات کیلئے سمارٹ ریفارمز پیکیج تیار، اہم ترامیم کی تجویز
19 September 2026
مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار
19 September 2026
عدالتی فائل گمشدگی کیس، سزا پانے والا اہلکار 15 سال بعد بری
19 September 2026
جنگلات کی آگ کا دھواں دیگر فضائی آلودگی سے زیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے: تحقیق
19 September 2026
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
19 September 2026
حوثی ملیشیا بحیرۂ احمر میں اشتعال انگیز کارروائیاں بند کرے: پاکستان
19 September 2026