LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ کے خاتمے اور لبنان کی خود مختاری یقینی بنائے بغیر امن ممکن نہیں: باقر قالیباف عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر کمی اور اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز میں امریکی MQ-1 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ یوکرینی صدر زیلنسکی کا امریکی اور یورپی نمائندوں سے نئے مذاکرات کا انکشاف حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان، نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر کو ایک روز کے لیے ہوگا امیرِ تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، اندرون و بیرونِ ممالک سے لاکھوں افراد کی شرکت اڈیالہ جیل میں خاتون قیدی کے سیل سے 7 چھوٹے سانپ نکلنے کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت قرار: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی 10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم

روٹی کی قیمت پر حکومت اور نان روٹی ایسوسی ایشن میں ڈیڈ لاک، 25 روپے کرنے کا اعلان

Web Desk

12 July 2026

روٹی کی سرکاری قیمت کے معاملے پر حکومت اور متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے درمیان ایک بار پھر شدید ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو وہ روٹی کی قیمت خود مختار طور پر 25 روپے مقرر کرنے پر مجبور ہوں گے۔

متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ لاہور کے اہم اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قیمت میں مسلسل اور بے پناہ اضافے کے باعث تندور مالکان شدید مالی مشکلات کا شکار ہو چکے ہیں۔ آٹے کی بوری مہنگی ہونے اور دیگر اخراجات بڑھنے سے روٹی کی پیداواری لاگت (پروڈکشن کاسٹ) میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے موجودہ سرکاری نرخ پر روٹی فروخت کرنا اب ممکن نہیں رہا۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ موجودہ قیمت پر روٹی بیچنے سے تندور مالکان کو کاروبار جاری رکھنے میں بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ متعلقہ سرکاری حکام کو متعدد بار اس سنگین صورتحال سے آگاہ کیا گیا، لیکن تاحال مسئلے کے حل کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔ نان روٹی ایسوسی ایشن نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ آٹے کی قیمت اور پیداواری لاگت کو مدنظر رکھتے ہوئے روٹی کی قیمت کا ازسرنو تعین کیا جائے اور سرکاری نرخوں پر فوری نظرثانی کی جائے۔ ایسوسی ایشن نے الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر ان کی شنوائی نہ ہوئی تو وہ روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے، تندور بند کرنے اور ملک گیر احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ عنوانات