LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی بحالی کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے: سی این این کا انکشاف عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ وزیراعظم نے وفاقی وزرا کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا فیک نیوز بھی گولی کی مانند، ایک مرتبہ چل جائے تو واپس نہیں آتی، اعظم نذیر تارڑ لاہور میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، جلسوں اور اجتماعات پر پابندی چینی سفارتخانے کا پاکستان کے پہلے خلا باز کی روانگی بارے خصوصی پیغام جاری وزیراعظم سے آذربائیجانی وفد کی ملاقات، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں حلال گوشت کے نام پر جانوروں پر مبینہ وحشیانہ تشدد کے الزام میں 6 افراد گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور پر حوثیوں کا حملہ، 11 افراد زخمی پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ میں تعاون کے 20 سال مکمل دنیا بھر میں 50 تجارتی جہازوں پر سائبر حملے، امریکا کو ایران اور روس کے کردار کا شبہ چیف جسٹس پاکستان سے سابق صدر سوئٹزرلینڈ کی ملاقات، جیل اصلاحات پر گفتگو جینسن ہوانگ ذہین ترین شخصیت، چین منتقل ہوجاتے تو بڑا خطرہ ہوتا: ٹرمپ کا دعویٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانیوں کو جلد شادی اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور

لاہور: ڈی ایس پی کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کا انکشاف، قریبی دوست اور خانسامہ حراست میں

Web Desk

18 December 2025

لاہور میں ڈی ایس پی عثمان حیدر کی جانب سے اپنی بیوی اور بیٹی کے قتل کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ لاہور پولیس نے تفتیش کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مقتولہ بیوی اور بیٹی کے موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد میں ڈی ایس پی کا قریبی دوست شیراز عرف بوبی اور خانسامہ شامل ہیں۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دوہرے قتل کی واردات کے بعد ڈی ایس پی عثمان حیدر نے شیراز عرف بوبی اور خانسامہ کو فون کیا تھا اور دونوں کو الگ الگ موبائل فون دیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو بیٹی کا موبائل فون دیا گیا جبکہ دوسرے کو بیوی کا فون دیا گیا۔ خانسامہ بیٹی کا موبائل لے کر گجومتہ کی جانب روانہ ہوا جبکہ شیراز عرف بوبی بیوی کا فون لے کر غالب مارکیٹ پہنچ گیا۔ اس کا مقصد یہ تاثر دینا تھا کہ ماں اور بیٹی الگ الگ سمت میں گئی ہیں تاکہ شواہد کو گمراہ کیا جا سکے۔

پولیس کے مطابق قتل کے بعد ڈی ایس پی نے شیراز عرف بوبی کو ایک پارسل بھی دیا تھا، جس میں مقتولین کا سامان موجود تھا۔ جب تفتیش کے دوران پولیس نے وہ پارسل کھولا تو اس پر خون کے نشانات پائے گئے، جس کے بعد تفتیش کا رخ واضح ہوا اور پولیس قاتل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق قتل کی دفعات شامل کرنے کے لیے مقتولین کے لواحقین کے تتیمہ بیان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ لواحقین کے بیانات موصول ہونے کے بعد مقدمے میں دفعہ 302 شامل کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال ڈی ایس پی عثمان حیدر کو دھکی دینے کے مقدمے میں عدالت میں پیش کیا گیا ہے، جبکہ ملزم سے آلہ قتل کی برآمدگی ابھی باقی ہے۔ تفتیش مختلف پہلوؤں سے جاری ہے۔