LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

لاہور میں روہی نالہ کے قریب نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

Web Desk

4 July 2026

کاہنہ کے علاقے میں گجومتہ روہی نالہ کے قریب سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر تقریباً 23 سال ہے، جس کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، تفتیشی حکام کا ابتدائی مشاہدے کے بعد کہنا ہے کہ متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے اور خدشہ ہے کہ موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہو۔ تاہم، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ موت کی حتمی اور اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے مختلف زاویوں سے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔