LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی منیشہ علی کی شاندار فتح، انگولا کی فائٹر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا سنگاپور میں بس مسافروں کو شور مچانے، گندگی پھیلانے پر 500 ڈالر تک جرمانہ عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظربندی معطل کرنے کی استدعا مسترد وزیر خزانہ کی اہم ملاقاتیں، ڈیجیٹائزیشن، پی آئی اے اور ریکوڈک پر مشاورت لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے: رانا ثنااللہ ایرانی وزارت خارجہ کا کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے بیان پر سخت ردعمل افغان سرزمین سے ڈرون حملے ناقابلِ قبول، دفاع ہمارا حق، فوری جواب دیا جائے گا: عطا تارڑ وزیراعظم کی امریکا میں اہم ملاقاتیں، نوجوانوں کو ملکی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے کی دعوت 26 نومبر احتجاج کیس: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، امن و استحکام کیلئے مذاکرات پر زور نیتن یاہو نے خطے میں اجتماعی قتل کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے: ہسپانوی وزیراعظم امریکی بحریہ کے طویل مشن کے دوران آٹھ اہلکاروں کی خودکشی کی کوشش پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 186 پوائنٹس بڑھ گیا دراندازی پر سخت ردعمل، پاکستان کے افغانستان میں 10 فوجی اہداف پر حملے پاکستان نے افغان سرزمین سے ڈرونز بھیجنا ملکی خود مختاری، سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا

عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظربندی معطل کرنے کی استدعا مسترد

Web Desk

24 September 2026

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظربندی کے خلاف دائر کردہ درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے نظر بندی کے نوٹیفکیشن کو فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ جسٹس عبہر گل خان نے ان درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے کارروائی کے دوران متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر باضابطہ جواب اور رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے رانا مدثر عمر اور بیرسٹر تیمور ایڈووکیٹ پیش ہوئے، جبکہ پنجاب حکومت کی نمائندگی فرخ لودھی ایڈووکیٹ نے کی۔ وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں خواتین گھریلو خواتین ہیں اور ڈاکٹر عظمیٰ خانم کے خلاف درج ایک مقدمے میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے پہلے ہی بے قصور قرار دی جا ہیں، جس کی مصدقہ کاپی بھی درخواست کے ساتھ لف ہے۔

درخواست میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نظربندی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ نورین نیازی کی بیٹی سکینہ سمیت دیگر کی جانب سے دائر ان درخواستوں پر عدالت نے فوری معطلی کا حکم جاری کرنے سے گریز کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔