ایم ڈی کیٹ کے تمام سوالیہ پرچے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم
Web Desk
17 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT 2026) کے امتحان میں امیدواروں سے سوالیہ پرچے واپس لینے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہ کرنے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پر اہم تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔
جسٹس سید احسن رضا کاظمی نے تحریری فیصلے میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) کو پنجاب میں منعقدہ ایم ڈی کیٹ 2026ء کے تمام سوالیہ پرچوں کے تمام کوڈز اور پیپر آئی ڈیز فوری طور پر اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ان پرچوں کو داخلوں کا عمل مکمل ہونے تک ویب سائٹ پر عوامی طور پر قابلِ رسائی رکھا جائے تاکہ تمام امیدواروں کو سوالیہ پرچوں اور جوابی شیٹس پر اعتراضات اٹھانے کا مناسب موقع مل سکے۔
فاضل عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کی جانب سے سوالیہ پرچے واپس لینے کی کوئی منطقی یا مناسب وجہ پیش نہیں کی گئی۔ آئین کے آرٹیکل 4 اور 25 کا تقاضا ہے کہ تمام سرکاری ادارے اپنے اختیارات قانونی اور غیر امتیازی انداز میں استعمال کریں۔ عدالت نے واضح کیا کہ کسی بھی ادارے کے خلاف آئین اقدام کا جائزہ لینا عدالت کا اختیار ہے، تاہم یہ حکم فی الوقت صرف پنجاب میں منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ 2026ء کے امتحان تک محدود رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026