LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کی نجکاری اہداف مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت: PIA کی فنانشل کلوزنگ مکمل آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے کا دعویٰ,شرجیل میمن بانی پی ٹی آئی سے کل جیل میں وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال پاک ایران تجارتی تعاون میں اہم پیشرفت، اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد آج اسلام آباد پہنچے گا پٹرول پمپس پر کارڈ ادائیگی، سٹیٹ بینک نے بڑی رعایت دے دی شکست خوردہ جماعتیں نتائج تسلیم کرنے کے بجائے انتشار کی سیاست کر رہی ہیں:عظمیٰ بخاری گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا 8 اگست سے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان سرکاری حج اسکیم 2027 کی درخواستوں کی وصولی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر، 5 اگست تک بارش کی پیشگوئی ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب تربیلا ڈیم کے سپل ویز کھول دیے گئے: دریائے سندھ میں 245,000 کیوسِک تک بہاؤ کا امکان، نان و نفقے کا تعین والد کی مالی استطاعت کے مطابق ہوگا: سپریم کورٹ

لاہور ہائیکورٹ: پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تفصیلات طلب

Web Desk

20 February 2026

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں خسرہ کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں موجود وینٹی لیٹرز کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

جسٹس اویس خالد نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ماضی میں خسرہ اور ڈینگی جیسی بیماریوں سے سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ہسپتالوں میں بنیادی طبی سہولیات اور وینٹی لیٹرز کی عدم دستیابی اموات کی بڑی وجہ بنی، اگر بروقت سہولیات فراہم کی جاتیں تو ان جانوں کو بچایا جا سکتا تھا۔

سماعت کے دوران ڈی جی موذی امراض پنجاب نے ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت خسرہ سے ہونے والی اموات کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا حکم دے تاکہ ذمہ داران کا تعین ہو سکے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہریوں کی زندگی کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ کیس کی مزید سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے، جس میں حکومت کو وینٹی لیٹرز کی تعداد اور ان کی ورکنگ کنڈیشن پر رپورٹ جمع کروانا ہوگی۔