LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

شیخ رشید کی عمرہ روانگی سے متعلق کیس کا فیصلہ دلائل مکمل ہونے پر محفوظ

Web Desk

12 March 2026

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی عمرہ کی روانگی سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اپیل کی سماعت ڈویژن بنچ جسٹس جواد حسن اور جسٹس طارق محمود باجوہ نے کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کے باعث شیخ رشید کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

پٹیشنر کے وکیل نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 15 ہر شہری کو آزادانہ نقل و حرکت اور بیرون ملک سفر کا حق دیتا ہے اور سپریم کورٹ ماضی میں ٹرائل کے باوجود کئی افراد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے چکی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ شیخ رشید نے عدالتی رعایت کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا، اور معاملہ ٹرائل کورٹ کو واپس بھیجنے پر بھی غور کیا گیا۔ پٹیشنر کے وکیل نے مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ کے پاس سٹاپ لسٹ سے نام نکالنے کا اختیار نہیں ہے۔

تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔