LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

اغوا اور زیادتی کیس، رضا ڈار کی گاڑی میں غیر ملکی خواتین کو ایئرپورٹ لے جانے کے شواہد سامنے آگئے

Web Desk

4 July 2026

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی خواتین سے مبینہ جنسی زیادتی اور اغوا کے ہائی پروفائل کیس میں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں مرکزی ملزم رضا ڈار کی گاڑی میں خواتین کو ایئرپورٹ لے جانے کے ٹھوس شواہد اور سی سی ٹی وی (CCTV) فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مغوی غیر ملکی خواتین کو ملزم رضا ڈار کی گاڑی میں ایئرپورٹ لے جایا جا رہا تھا کہ غازی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی ایک دوسری گاڑی سے اس کا شدید ٹکراؤ ہو گیا۔

مقدمے کی مدعی اور غیر ملکی لڑکی اسٹیفنی نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں اس رات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ جب گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا تو وہ اور ان کی ساتھی گاڑی سے باہر نکل آئیں۔ اس دوران دوسری گاڑی میں سوار فیملی نے صورتحال کو مشکوک بھانپتے ہوئے فوری طور پر ‘ون فائیو’ (15) پر کال کر کے پولیس کو بلا لیا۔ غیر ملکی خاتون کے مطابق، جب پولیس موقع پر پہنچی تو انہوں نے خود کو محفوظ سمجھا اور پولیس کو اپنی آپ بیتی سنائی۔

دوسری جانب، پولیس پہلے ہی ملزمان کے ڈی این اے (DNA) سیمپلز حاصل کر کے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا چکی ہے۔ اس افسوسناک واقعے کا شکار ہونے والی غیر ملکی خواتین نے پولیس افسران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کیس کی مکمل پیروی کریں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین اپنے وطن واپسی کے بعد بھی متعلقہ ایمبیسی اور آن لائن زوم (Zoom) میٹنگز کے ذریعے عدالتی کارروائی کا باقاعدہ حصہ بنیں گی تاکہ ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے