LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا سویڈن: سکول میں تلوار بردار نوجوان کا حملہ، 17 سالہ طالبہ ہلاک اور تین زخمی بیلجیئم میں گاڑیاں بیچنے والا نوجوان ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد شہزادہ قرار افغانستان میں طالبان رجیم کی غیرقانونی پابندیاں، خواتین خودکشی پر مجبور ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیر دفاع

غیر ملکی خواتین اغواکیس کا پانچواں ملزم گرفتار،ایک خاتون سے زیادتی کی تصدیق

Web Desk

4 July 2026

صوبائی دارالحکومت کے علاقے ڈیفنس سی میں دو غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا، اجتماعی زیادتی اور تاوان طلبی کے ہائی پروفائل مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس نے پانچویں نامزد ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تین افراد کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں وینزویلا سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین اور گرفتار ملزمان کے ڈی این اے (DNA) نمونے اور موبائل فونز فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، اور آئندہ کی تفتیش ان رپورٹس کی روشنی میں آگے بڑھائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم رضا ڈار نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے نواسے ہیں۔ تفتیش کے دوران یہ چونکا دینے والا انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ ملزمان اور متاثرہ خواتین کے درمیان 4 سے 5 لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری موجود تھی، اور ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے خواتین کے ڈیجیٹل والٹ سے تقریباً 19 ہزار امریکی ڈالر زبردستی منتقل کروائے۔

دوسری جانب، وینزویلا سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون ایسٹرڈ روبنسن کا ضابطۂ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کرایا گیا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے دوسری متاثرہ خاتون کے دعووں کی تصدیق کرتے ہوئے اغوا، تشدد، جان سے مارنے کی دھمکیوں اور جنسی زیادتی کے سنگین الزامات کو دہرایا ہے۔

ایف آئی آر (FIR) کے مطابق، نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی دوسری خاتون اسٹیفنی ایڈریانا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اکتوبر 2025 میں سنگاپور میں مرکزی ملزم رضا ڈار سے ان کی ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی گئی اور ویزوں کا انتظام بھی کیا گیا۔ دونوں خواتین 29 جون کو پاکستان پہنچیں جہاں انہیں مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا، بعد ازاں نیدرلینڈز میں موجود خاتون کے والد کی جانب سے پولیس کو اطلاع دیے جانے پر دونوں خواتین کو ڈیفنس لاہور کے ایک گھر سے بازیاب کرایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش مکمل میرٹ پر جاری ہے اور تمام کارروائی سائنسی شواہد، فرانزک اور ڈی این اے رپورٹس کی بنیاد پر ہی مکمل کی جائے گی۔