LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی نیوی کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کردیا وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاکتیں 2000 سے تجاوز کرگئیں ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ کراچی میں شاہین فورس کا کامیاب آپریشن، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک پاک چین دوستی نسلوں پر محیط، سی پیک سے تعاون مزید مضبوط ہوگا: چینی سفیر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا وژن چین کی ترقی و خوشحالی کی بنیاد ہے: اسحاق ڈار اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس امریکا نے ایران سے جوہری معاہدے کی امید ظاہر کر دی پاکستان کیلئے بڑی معاشی خوشخبری، ٹیکس وصولیاں پہلی بار 13 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئیں ایران سے معاملات درست سمت میں جا رہے ہیں، اچھی ملاقاتیں ہوئیں، ٹرمپ ایران کو 3 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرنے کا ابتدائی معاہدہ طے پا گیا، عرب میڈیا کادعویٰ بارشیں ہی بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا پنجاب کے مختلف اضلاع کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب کا خطرہ ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق،مدرسے کی 15 طالبات زخمی کالام کی سیف اللہ جھیل میں کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

لاہور میں مون سون کی پہلی موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار

Web Desk

1 July 2026

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں مون سون کی پہلی موسلا دھار بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا، جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، شہر کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کی مقدار درج ذیل رہی , جیل روڈ پر 2 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 1.5 ملی میٹر، گلبرگ میں 2.4 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 5.4 ملی میٹر اور اپر مال میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔  تاجپورہ میں 4.6 ملی میٹر، نشتر ٹاؤن میں 8.4 ملی میٹر، پانی والا تالاب میں 6.8 ملی میٹر، جبکہ سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 19.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گلشن راوی میں 0.8 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 3.4 ملی میٹر، سمن آباد میں 2.8 ملی میٹر اور جوہر ٹاؤن میں 6.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، اس پہلے اسپیل کے دوران شہر میں مجموعی طور پر اوسطاً 3.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ موسم کی تبدیلی کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے حبس کا خاتمہ ہو گیا ہے، تاہم بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔