لاہور: دھند کے باعث سنٹرل ریجن میں متعدد موٹرویز بند
Web Desk
28 December 2025
لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث سنٹرل ریجن میں مختلف موٹرویز کو جزوی اور مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق موٹروے ایم-3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بڑی گاڑیوں کے لیے موٹروے ایم-2 لاہور سے کوٹ مومن تک دھند کے سبب بند کر دی گئی ہے، جبکہ موٹروے ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بھی بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہے۔ اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم-11 کو بھی شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، کیونکہ دھند کے دوران لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔ ترجمان نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی ہے کہ لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
ترجمان کے مطابق شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، جبکہ دھند میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک کے اوقات نسبتاً محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا لازمی استعمال کریں، تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے چلنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔
موٹروے پولیس نے مزید کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026