LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور حسن نصراللہ مزاحمتی محاذ کی عظیم علامت ہیں، مجتبیٰ خامنہ ای 4 اکتوبر کو احتجاج کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی تیاری نہیں: عطا تارڑ سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم، مالی معاونت میں ملوث ہے: وفاقی وزرا

غیر ملکی لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت

Web Desk

28 September 2026

لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک مرکزی ملزم محسن کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس معاملے پر میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ باکو (آذربائیجان) کی رہائشی 20 سالہ متاثرہ لڑکی ڈیانا کا مکمل میڈیکل معائنہ کروا لیا گیا ہے، جس کی ابتدائی رپورٹس میں زیادتی ثابت ہونا پائی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، ضابطے کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے متاثرہ لڑکی کا دفعہ 164 کے تحت مجاز عدالت کے روبرو پیش ہو کر باضابطہ بیان بھی قلمبند کروا لیا گیا ہے، جس میں اس نے تمام واقعہ تفصیل سے بیان کیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث بقیہ دو دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں، اور دونوں ملزمان کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔