LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

غیر ملکی خواتین سے زیادتی اور اغواء کا کیس: ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Web Desk

3 July 2026

لاہور کی مقامی عدالت نے غیر ملکی خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی اور اغوا کے سنگین مقدمے میں گرفتار چار ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ عدالت نے پولیس کو اگلی سماعت پر تفصیلی تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود نے اس ہائی پروفائل کیس کی سماعت کی، جہاں ڈیفنس پولیس نے گرفتار کیے گئے چاروں ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا۔

سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر غیر ملکی خواتین کو اغوا کرنے اور ان کے ساتھ زیادتی جیسے گھناؤنے جرائم کا الزام ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے اس مجرمانہ اقدام سے عالمی سطح پر ملکی بدنامی ہوئی ہے، اس لیے واقعے کی مکمل انکوائری اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

تاہم، فاضل عدالت نے پولیس کی 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو 5 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا اور تفتیشی افسر کو پابند کیا کہ وہ آئندہ سماعت پر اب تک ہونے والی تفتیش کی کارکردگی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔ واضح رہے کہ ان ملزمان کے خلاف لاہور کے تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج ہے، اور گرفتار ہونے والے ملزمان میں رضا ڈار، حسن رضا، سکندر خان اور ساجد علی شامل ہیں۔