لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر، ایک ارب سے زائد مالیت کی ڈور اور پتنگیں فروخت
Web Desk
4 February 2026
سیف کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں بسنت کی خرید و فروخت میں ایک ارب سے زائد کی ڈور اور پتنگیں فروخت ہو چکی ہیں۔ ایسوسی ایشن کے لیگل ایڈوائزر ملک فیضان احمد کے مطابق، بسنت سے قبل مجموعی فروخت ڈیڑھ ارب روپے سے تجاوز کر جائے گی اور مارکیٹس میں ڈور اور پتنگوں کی طلب میں اضافہ جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چوتھے روز 10 لاکھ گڈے اور 20 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے، جبکہ پون تاوا 250 روپے، ایک تاوا 450-500 روپے اور ڈیڑھ تاوا 700-800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ پہلے چار دنوں میں مجموعی خرید و فروخت 122 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
ملک فیضان نے کہا کہ اندرون موچی گیٹ، اسلام پورہ، ساندہ، سمن آباد، نوناریاں اور اچھرہ میں خرید و فروخت جاری ہے اور شہری دیگر شہروں سے مال کی آمد کے منتظر ہیں۔ حکومت پنجاب نے 6 فروری کو بسنت کے جشن کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے 7 فروری کو لبرٹی چوک میں عوام کو بسنت منانے کی دعوت دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبے کی کامیابی، مریم نواز کو عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا
5 October 2026
خیبر پختونخوا کی صورتحال، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مختلف آپشنز پر مشاورت
5 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 6 اور 7 اکتوبر کو بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
5 October 2026
پاکستان پولینڈ تعلقات کو مضبوط شراکت داری میں بدلنے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم
5 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے پاکستان کی خاطر بات چیت کرنی چاہیے: علامہ ناصر عباس
5 October 2026
ایم ٹی آنر 25 کے باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان بھی بحفاظت بازیاب
5 October 2026
تبدیلی گالیاں دینے سے نہیں، کچھ کر دکھانے سے آتی ہے: احسن اقبال
5 October 2026
جیٹ فیول کی قیمت میں 3 روز کے دوران 9 روپے سے زائد اضافہ
5 October 2026