لاہور : رنگارنگ بسنت میلے کا اختتام، تینوں روز شہریوں نے خوب پیچ لڑائے
Web Desk
9 February 2026
لاہور میں تین روز تک جاری رہنے والا رنگارنگ بسنت میلہ اختتام کو پہنچ گیا، جس دوران شہریوں نے بھرپور انداز میں پتنگ بازی کا لطف اٹھایا اور خوب پیچ لڑائے۔
شہریوں کے جوش و خروش اور قواعد و ضوابط کی پابندی کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ “لاہوریوں نے ہمارے اعتماد کی لاج رکھی اور ایس او پیز پر عمل کر کے محفوظ بسنت کا تصور عملی طور پر ثابت کیا۔”
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ چھتوں پر حفاظتی اقدامات کے تحت بسنت منائی گئی، جبکہ لبرٹی اور اندرونِ شہر سمیت مختلف مقامات پر 200 کلینک آن ویل تعینات کیے گئے تھے اور 21 فیلڈ ہسپتال بھی فعال رہے۔
انہوں نے شہریوں کو احتیاط جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیف بسنت ماڈل کو دیگر شہروں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔
بسنت میلے کے دوران شہر کی فضا رنگ برنگی پتنگوں سے سجی رہی اور لاہور ایک بار پھر روایتی ثقافتی رنگوں میں ڈوبا دکھائی دیا۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026