کویت پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے تیار، علی پرویز ملک کی کویتی وزیر خزانہ سے ملاقات
Web Desk
17 December 2025
کویت: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کویت کے وزیر خزانہ اور چیئرمین کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر صبیح المخیزیم سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور کویت کے درمیان توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر صبیح المخیزیم نے پاکستان میں کویت کی سرمایہ کاری میں مزید اضافے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ اس موقع پر علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومتِ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔وفاقی وزیر نے میزان بینک پاکستان کے چیئرمین ریاض الادریسی سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ میزان بینک کی بہترین کارکردگی پاکستان میں کامیاب غیر ملکی سرمایہ کاری کی ایک نمایاں مثال ہے۔علی پرویز ملک نے کویت فنڈ برائے اقتصادی ترقی کے ڈائریکٹر جنرل ولید شملان احمد سے ملاقات میں پاکستان کے سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈنگ میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات میں ادارہ جاتی تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔دورے کے دوران وفاقی وزیر نے کویت میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت کے لیے قیمتی اثاثہ ہیں۔ اس موقع پر پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دریں اثنا، گلف پیٹرولیم کی جانب سے پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
12 October 2026
غزہ میں مظالم پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
12 October 2026
بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کرنے والوں کے نام جیل حکام کو ارسال
12 October 2026
سوات میں پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سمیت 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج
12 October 2026
کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی
12 October 2026
کے پی اور بلوچستان کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق کے آئینی اقدام کی حمایت کرتے ہیں: سرفراز بگٹی
12 October 2026
میرپورخاص ڈویژن کے تین اضلاع میں 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
12 October 2026
روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا
12 October 2026