یورپ میں منجمد روسی اثاثے امریکی کنٹرول میں دینے کی کوششوں سے لاعلم ہیں: کریملن
Web Desk
16 October 2026
روس کے ایوانِ صدارت (کریملن) نے واضح کیا ہے کہ یورپ میں منجمد روسی اثاثوں کو غیر منجمد کر کے امریکی کنٹرول میں منتقل کرنے کی مبینہ بین الاقوامی کوششوں سے متعلق ماسکو کو باضابطہ طور پر کوئی معلومات حاصل نہیں ہیں۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ روس اس قسم کے کسی منصوبے سے مکمل طور پر لاعلم ہے اور میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی سچائی کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ یہ معاملہ امریکا اور یورپی ممالک کے درمیان دوطرفہ مذاکرات کا حصہ ہو سکتا ہے، لیکن روس کو اس عمل میں شامل نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی حکام نے میامی میں ایک ملاقات کے دوران یورپ میں منجمد روسی اثاثوں کی منتقلی اور انہیں امریکی کنٹرول میں دینے کی تجویز دی تھی تاکہ یوکرین تنازع کے حل میں پیش رفت کی جا سکے، تاہم یورپی یونین کے نمائندوں نے اس تجویز کو مبینہ طور پر رد کر دیا۔ کریملن نے ان تمام رپورٹوں کو فی الحال غیر تصدیق شدہ قرار دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ایران پر جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا اعلان، زمینی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد کر دیا
16 October 2026
آبنائے ہرمز کی مکمل نگرانی جاری، ایرانی فوج جنگ کیلئے تیار ہے: امیر حاتمی
16 October 2026
امریکی رکن کانگریس الہان عمر کیخلاف تحقیقات، موبائل ضبط، اہلخانہ سمیت متعدد افراد کو سمن جاری
16 October 2026
شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی آج 75 ویں برسی منائی جا رہی ہے
16 October 2026
حرمین شریفین کے دفاع کے لئے ہم متحد ہیں: ترجمان سعودی فوجی اتحاد
16 October 2026
روسی فوج کا خارکوف میں 2 آبادیوں پر کنٹرول، یوکرینی فوج کو 1,105 اہلکاروں کا نقصان
16 October 2026
سانحہ پشاور: تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ کمشنر کو جمع کرا دی
16 October 2026
پاکستان، جنوبی کوریا اور مصر کے درمیان بڑی سرمایہ کاری کی تیاریاں، دبئی میں اہم ملاقات
16 October 2026