LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پشاورکورہیڈکوارٹرمیں اجلاس، مالاکنڈ میں امن وامان کے حوالے سے فوج کی ذمے داریاں صوبائی حکومت کو دینے کا فیصلہ

Web Desk

10 February 2026

خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن میں امن و امان کے حوالےسے فوج کو دی گئیں ذمے داریاں پولیس، سی ٹی ڈی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیبر پختونخوا میں امن وامان اور دیگرامورسے متعلق اجلاس  میں مالاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے انتظامی سیٹ اپ  کو ماڈل کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

صوبے میں امن وامان کی صورتحال کےجائزے کےلیے  اہم اجلاس ہوا۔جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، کور کمانڈر اور قومی سلامتی کے مشیر نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبے میں مستقل قیامِ امن کے لیے بات چیت کی گئی اور قبائلی اضلاع کی بہتری کے لیے اجتماعی حکمتِ عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں مالاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم ونسق کو بطور ماڈل نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔۔فیصلہ کیاگیاکہ یہ ماڈل  خیبر، اورکزئی اور کرم میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔

اجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاق اورخیبرپختونخوا  کے درمیان دہشت گردی پر مکمل ہم آہنگی یقینی بنائی جائے گی جبکہ غیرقانونی سم کارڈز، دھماکا خیزمواد اور بھتہ  خوری کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔رواں سال پشاور میں پی ایس ایل کے میچز بھی کرائے جائيں گے۔ وزير اعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس میں کہا کہ صوبے اوراس کےعوام کے مفاد کی خاطر کام کروں گا، ذاتی مفاد اور سیاست کیلیے کسی کی منت سماجت نہیں کی جائے گی.