LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

خیبرپختونخوا میں سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25فیصدکمی

Web Desk

13 March 2026

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 25 فیصد کمی کردی۔خیبرپختونخواکے محکمہ انتظامیہ  نے تمام محکموں کو فیول سے متعلق خط ارسال کردیا جس میں آگاہ کیا گیا ہےکہ وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی کا ماہانہ فیول کوٹہ 390 لیٹرز سےکم کرکے 292 لیٹرز مقرر کیا گیا ہے جب کہ چیف سیکرٹری، اے سی ایس اور سیکرٹری خزانہ کا کوٹہ 146 لیٹرز سےکم کرکے 98 لیٹرز کردیا گیا ہے۔

خط کے مطابق انتظامی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈی آئی جیز کیلئے فیول 114 لیٹرز سےکم کرکے 85 لیٹرز کردیا گیا ہے جب کہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسران کیلئے فیول کوٹہ98 لیٹر سےکم کرکے 74 لیٹرز کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز، اے ڈی سیز اور ایس پیز کا ماہانہ فیول 104 لیٹرز سےکم کرکے 78 لیٹرز اور ڈپٹی سیکرٹری سے اوپرسیکرٹریٹ افسران کیلئے فیول 85 لیٹرز سےکم کرکے64 لیٹر کردیا گیا ہے۔

خط کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹرز اور دیگرڈویژنل افسران کا فیول 72 لیٹرز سےکم کرکے54 لیٹرز جب کہ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کیلئے فیول کوٹہ 715 لیٹرز سےکم کرکے535 لیٹرز مقرر کیا گیا ہے۔