LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فضل الرحمٰن جھکنے یا سرینڈر کرنے کے لیے پیدا نہیں ہوا، معافی پروپیگنڈا کرنے والے مانگیں؛ مولانا فضل الرحمٰن 19 تا 23 جولائی شدید بارشوں کا الرٹ جاری، سیلاب کا خدشہ ایران کی عبوری معاہدے سے دستبرداری کی ذرا بھی پروا نہیں: ٹرمپ افغان طالبان سے شکوہ ہے کہ آپ اپنی زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونے سے نہیں روک رہے: حافظ نعیم ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ایرانی فوج کے کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملے، اسلحہ ڈپو، ریڈارز تباہ امریکا کے مسلسل آٹھویں رات ایران پر حملے، آبنائے ہرمز کے قریبی شہروں میں دھماکے فٹ بال کے عالمی میلے کا آج رات فیصلہ کن معرکہ، تاج کس کے سر سجے گا؟ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے: صدر، وزیراعظم طبی تعلیم اور تحقیق میں پاک-امریکہ تعاون کا بڑا معاہدہ؛ نیویارک میں ایم او یو پر دستخط، ٹرمپ کی دعوت پر لبنانی صدر اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن پہنچ گئے متحدہ عرب امارات کا کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کی خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کو دنیا بھر میں محتاط رہنے کا مشورہ امریکی افواج کو ایران کے جوابی اقدامات سے بچنے کیلئے فوری نکل جانا چاہیے، ابراہیم عزیزی

کے پی، سرکاری محکموں کے اجلاس ورچوئل، 50فیصد ورک فرام ہوم نافذ کرنے کی منظوری

Web Desk

9 March 2026

خیبرپختونخوا میں سرکاری محکموں کی میٹنگز کو 100 فیصد ورچوئل کرنے اور سرکاری اداروں میں 50 فیصد ورک فرام ہوم نافذکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفرید ی کے معاون خصوصی شفیق جان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ صوبائی کابینہ نے ان فیصلوں کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ کی ہدایات پر دو ماہ کے لیے فیول بچت اقدامات نافذ ہوں گے، بچت اقدامات میں توسیع صورتحال کے تجزیےکےبعد ہوگی۔

شفیع جان کاکہناتھاکہ  سرکاری محکموں میں میٹنگزکو 100فیصد ورچوئل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ سرکاری گاڑیوں کے فیول الاؤنس میں25 فیصد کمی کی منظوری دی گئی ہے، اس کٹوتی سے مجموعی کٹوتی50 فیصد ہوگئی ہے جب کہ 25 فیصد کٹوتی کووڈ اقدامات کے وقت سے نافذ العمل ہے تاہم پولیس، ریسکیو اورقانون نافذ کرنے والے ادارے فیول کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ورک فرام ہوم پالیسی متعارف کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے، وی آئی پی پروٹوکول گاڑیوں اور  ہیلی کاپٹرکے غیرضروری استعمال میں بڑی کمی کا فیصلہ کیا گیا  ہے جب کہ سرکاری اخراجات میں کفایت شعاری، غیر ضروری تقریبات اور سرکاری ڈنرزپربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

شفیع جان نے کہا کہ جمعہ کے دن تعلیمی ادارے بند رکھنےکی تجویز  ہے تاکہ فیول استعمال میں کمی لائی جاسکے، پیٹرول پمپس کی روزانہ مانیٹرنگ اورذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔