خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا فیصلہ: صوبے میں دو تکافل کمپنیوں کے قیام کی منظوری، احساس ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام کا آغاز
Web Desk
29 December 2025
خیبرپختونخوا کابینہ نے صوبے میں اسلامی اصولوں کے تحت تکافل کمپنیوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت خیبرپختونخوا جنرل تکافل کمپنی اور خیبرپختونخوا فیملی تکافل کمپنی قائم کی جائیں گی، جبکہ گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت احساس ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے، جو رواں مالی سال میں 207 ملین روپے سے آغاز کرے گا۔
یہ فیصلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے، جس میں وزیراعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں کابینہ اراکین، چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، انتظامی سیکریٹریز اور ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شریک ہوئے۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ شفیع جان نے بتایا کہ کابینہ نے جنرل تکافل کمپنی کے لیے 2 ارب روپے جبکہ فیملی تکافل کمپنی کے لیے 3 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے۔ جنرل تکافل کمپنی صحت اور دیگر رسک سے متعلق معاملات دیکھے گی، جبکہ فیملی تکافل کمپنی خاندان کے سربراہ کی وفات کی صورت میں متاثرہ خاندانوں کو مالی تحفظ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 1990 میں خیبر بینک کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ صوبے میں اس نوعیت کا نیا مالیاتی ادارہ قائم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ احساس ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام تین سال پر مشتمل ہوگا، جس کے تحت ہر سال 850 قابل نوجوانوں کو اسکولوں میں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، تاکہ تعلیمی معیار بہتر بنانے کے ساتھ نوجوانوں کو عملی تجربہ بھی حاصل ہو۔
کابینہ نے خیبرپختونخوا سیف سٹیز منصوبے کے لیے 3 ارب 825 ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی۔ اس منصوبے کا پہلا مرحلہ پشاور میں جاری ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں ڈی آئی خان، بنوں، لکی مروت اور شمالی وزیرستان کو شامل کیا گیا ہے، جہاں مختلف اہداف پر 50 سے 80 فیصد تک کام مکمل ہو چکا ہے۔
اجلاس میں سابقہ فاٹا میں رسالدار اور دفادار کی پوسٹوں کے انضمام، طلبہ کے کوٹا سسٹم کی تنظیم نو، اسلام آباد میں نیشنل فنانس کمیشن کے لیے خیبرپختونخوا سیل کے قیام، رشکئی سی پیک اکنامک زون کے اطراف سیکیورٹی کے لیے فنڈز، ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور ہاؤسنگ اتھارٹی کے بجٹ، مانسہرہ واٹر سپلائی اسکیم، سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد، صحت کے شعبے میں ترقیاتی منصوبوں اور مہنگے علاج کے مستحق مریضوں کے لیے خصوصی فنڈز کی بھی منظوری دی گئی۔
پریس کانفرنس میں معاون خصوصی نے گوجرانوالہ میں پنجاب پولیس کی حراست میں خیبرپختونخوا کے دو شہریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے واقعے کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026